عدالت مجھ پر لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے، احسن اقبال

226

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ عدالت عظمیٰ مجھ پر لگائے گئے 137ارب روپے کے الزامات کا نوٹس لیں، سی پیک کا پیسہ قومی خزانے میں آیا ہی نہیں تھا 315 ارب کے منصوبے میں سے 137 ارب روپے کا کمیشن کیسے کھا لیاگیا، ، شہباز گل مجھ سے اور چین سے معافی مانگیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سی پیک ایک ایسا منصوبہ ہے جو گیم چینجر ہے چین نے دوست ہونے کا حق ادا کیا ہے ایک حکومتی مشیر نے مجھ پر الزام لگایا کہ اس منصوبے میں میں نے 137 ارب روپے کھایا سی پیک کے تحت جو سرمایہ کاری آئی وہ انہوں نے براہ راست خرچ کیا 137 ارب روپے کھانے کا الزام مجھ پر نہیں چین پر لگایا گیا ہے یہ حکومت سی پیک کو متنازع بنا رہی ہے۔ سی پیک کے تحت ایسے منصوبے بنائے جو ہم 20سال نہیں بنا سکتے تھے حکومت کی یہ حرکت قابل مذمت ہے یہ سی پیک کو برباد کرکے ملک کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔