اے ایس آئی بلاول وسان کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائے، عبدالمنان صدیقی

748

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 66 کے سابق جنرل سیکرٹری سینئر رہنما حیدر آباد عبدالمنان صدیقی، شہاب الدین قریشی، ماجد علی قائم خانی، عارف خان اچکزئی، نثار احمد، عاصم علی، محسن علی و دیگر نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں سابق صوبائی وزیر منظور حسین وسان اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی نواب علی وسان کے بھانجے اے ایس آئی بلاول وسان کے قتل پر سخت غم اور غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے منظور حسین وسان، نواب علی وسان سمیت مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔