بدین، الطاف حسین جسکانی کے قتل کیخلاف مختلف شہروں میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال

174

بدین (نمائندہ جسارت) سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنما الطاف حسین جسکانی کے ٹنڈوالہٰیار میں قتل کیخلاف ضلع بدین کے مختلف شہروں میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی اپیل ایس ٹی پی ضلع بدین کے مقامی عہدیداروں کی جانب سے کی گئی تھی۔