اعظم سواتی کا بلاول زرداری اور مریم نواز کو مناظرے کا چیلنج

167

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے بلاول زرداری اور مریم نواز کو مناظرے کا چیلنج دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاو ل زرداری اور مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنما اگرمیرے ساتھ بحث کر نا چاہتے ہیں تو بڑے سے بڑ ا وکیل لائیں اور میرا چیلنج قبول کر یں ۔ ادھر ادھر باتیں کر نے کے بجائے دونوں رہنما میڈیا پر آکر میرے ساتھ بحث کریں۔ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جا ئے گا۔