وفاقی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے،بلاول زرداری

338

گلگت(آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھا حکمران جنوری تک کا مہمان ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی واضح اکثریت نے اپوزیشن کا ساتھ دیا جو وفاقی حکومت، اس کی پالیسیز، سیاست کے لیے ایک قسم کا عدم اعتماد کا ریفرنڈم ہے، پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی خواتین کے ووٹ کا تحفظ کرے گی،الیکشن کمشنر خود جا کر حکومت کے وزیروں کے پاؤں میں بیٹھتے ہیں،
گلگت بلتستان کے عوام، دھرتی کو بیچ دیا ہے،آپ اپنے عہدے کو سنبھال سکے نہ اس عہدے کی حیثیت کو سمجھ سکے ہیں اور نہ ہی گلگت بلتستان کے عوام کی امیدوں پر پورا اتر سکے ۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے نہ صرف سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے بلکہ تحریک انصاف کو بھی کافی پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی دن سے آج تک ہمارے کارکنان شدید موسم میں بھی دھرنا دے کر احتجاج کررہے ہیں اور اس نااہل، نالائق الیکشن کمشنر کو شرم آنی چاہیے جو ابھی تک دوبارہ گنتی کرارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر خود کہ رہے تھے کہ اس سلیکشن میں کوئی گڑ بڑ نہیں ہوئی اور اب جس پولنگ اسٹیشن سے پولنگ باکس چوری ہوا تھا وہاں دوبارہ گنتی کرانے پر مجبور ہیں۔