سراج الحق سے عارف علوی ،صادق سنجرانی ودیگراہم شخصیات کی تعزیت

250

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے اسلام آباد میں صدر پاکستان عارف علوی ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر راجا ظفر الحق ،سینیٹررحمن ملک، پیر سید مہر فرید الحق مہر گیلانی درگاہ عالیہ گولڑہ شریف ،اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان سمیت سیاسی و سماجی اور صحافت سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور مغفرت کی دعاکی ہے ۔
علامہ ناصر شیرازی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین نے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی، آذر بائی جان اور فلسطین کے سفیروں اور ایران کے سیکرٹری ایمبیسی ،سینئر صحافی نواز رضا، علی شیر، زاہد مشوانی اے آر وائی نیوز ودیگر شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات نے امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت ،دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مرحومہ کے لیے درجات کی بلندی اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔