مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جج، جرنیل اور سیاستدان کی دیانتداری ہی ملکی ترقی کی ضامن ہے.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر جج “عدالت” تک، جرنیل “بارڈر” تک، عوامی نمائندے “پارلیمنٹ” تک، علماء “یگانگت” تک، افسران “عوامی خدمت” تک ، سرمایہ دار “کاروبار” تک “اور میڈیا “سچ” تک اپنا اپنا کام دیانت اور محنت سے کریں تو پاکستان ترقی کر سکتا ہے
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اپنا کام چھوڑ کر سب کو دوسروں کی پڑی ہے اور یہی ہماری بد قسمتی ہے-
پاکستان ترقی کر سکتا ہے اگر جج “عدالت” تک، جرنیل “بارڈر” تک، عوامی نمائندے “پارلیمنٹ” تک، علماء “یگانگت” تک، افسران “عوامی خدمت” تک ، سرمایہ دار “کاروبار” تک “اور میڈیا “سچ” تک اپنا اپنا کام دیانت اور محنت سے کریں – اپنا کام چھوڑ کر سب کو دوسروں کی پڑی ہے- یہی ہماری بد قسمتی ہے-
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 18, 2020
دوسری جانب گذشتہ روز مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 9 سال مشرف مارشل لا نے پاکستان کو برباد کیا، دہشتگردی میں جھونکا، ملک میں بجلی بحران پیدا کیا، جب 2013 میں PMLN کو پاکستان ملا،تب 18 گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی، دن کو کاروبار بند،رات کو بجلی بند ہوتی تھی.
9 سال مشرف مارشل لا نےپاکستان کو برباد کیا،دہشتگردی میں جھونکا،ملک میں بجلی بحران پیدا کیا،جب 2013 میں PMLN کو پاکستان ملا،تب 18 گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی،دن کو کاروبار بند،رات کو بجلی بند ہوتی تھی،تب قائد نواز شریف نےوعدہ کیا تھا کہ اگر ووٹ دو گےتو اندھیروں کو روشنیوں میں بدلیں گے pic.twitter.com/XTnTCLTwyM
— #LetsUnitePakistan (@better_pak) November 18, 2020