پاکستان سپر لیگ کے5ویں ایڈیشن میں385 چھکے لگے

391

پاکستان سپر لیگ5ویں ایڈیشن میں34 میچوں کی68 اننگز میں11.32 فی میچ کے حساب سے385 چھکے لگائے گئے جو گذشتہ سال کے مقابلے29 کم ہیں۔70کھلاڑیوں نے اس مرتبہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں ہوئے پاکستان سپر لیگ کے34 میچوں میں12.17 فی میچ کے حساب سے414 چھکے لگائے گئے۔ پاکستان سپر لیگ میں یہ پہلا موقع تھا جب ایک ایڈیشن میں400 سے زیادہ چھکے مارے گئے اسکی ایک وجہ اس ایڈیشن میں 10 زیادہ میچوں کا ہونا بھی ہے۔پاکستان سپرلیگ کے پہلے ایڈیشن میں جو2016 میں کھیلا گیا تھا،24 میچوں میں53 کھلاڑیوں نے247 چھکے لگائے تھے۔ ایک سال بعد دوسرے ایڈیشن میں24 میچوں میں54 کھلاڑیوں نے258 چھکے لگائے ۔تیسرے ایڈیشن میں69 کھلاریوں نے چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ سب سے زیادہ چھکے پشاورزلمی کے کامران اکمل نے لگائے۔ انہوں نے13 میچوں کی 13 اننگز میں425 رنز 41 چوکوں اور28 چھکوں کی مدد سے بنائے۔ وہ چھکے لگانے میں تو اول رہے جبکہ چوکوں کے معاملے میں انکو دوسرا مقام ملا۔
لاہور قلندر کے بین ڈنک نے اس مرتبہ سب سے زیادہ چھکے لگائے ۔ انہوں نے11 میچوں کی 10 اننگز میں 300 رنز 300 چھکوں کی مدد سے بنائے۔ لاہور قلندر کے ہی کریس لین نے مشترکہ ظور پر دوسرا مقام حاصل کیا۔ انہوں نے8 میچوں کی 8 اننگز میں284 رنز بنائے جس میں 16 چھکے شامل تھے۔کوئٹہ گلاڈیٹر کے شین واٹسن اور کراچی کنگس کے شرجیل خان نے بھی 16،16 مرتبہ گیند کو بائونڈری لا ئنسے باہر کی سیر کرائی۔5ویںایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والی ٹیم فائنل میں ہارنے والی لاہور قلندر رہی۔ اس کے13 بلے بازوں نے13 میچوں میں91 مرتبہ گیند کو بائونڈی لائن کے باہر کی سیر کرائی۔12 میچوں میں63 چھکوں کے ساتھ چمپیئن کراچی کنگس نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ اسکے 9 بلے باز چھکے لگانے میں کامیاب رہے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے۰۱ بلے بازوں نے۰۱ میچوں میں62 چھکے مارے۔ پشاور زلمی کے سب سے زیادہ بلے بازوں نے اس مرتبہ چھکے لگانے کے اعزاز حاصل کیا۔ اس کے 16بلے بازوں نے 10 میچوں میں60 چھکے لگائے۔کوئٹہ گلاڈیٹر 11کھلاڑیوں نے10 میچوں میں56 چھکے لگائے اور وہ5ویںسب سے زیادہ چھکے لگانے والی ٹیم رہی۔ سب سے کم چھکے ملتان سلطانس نے لگائے اسکے 11کھلاڑیوں نے 11میچوں میں53 مرتبہ گیند کو بائونڈری سے باہر کی سیر کرائی۔بین ڈنگ نے لاہور قلندر کی جانب سے کھیلتے ہوئے کراچی کنگس کے خلاف8 مارچ 2020کو لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اپنا ہی ریکارڈ بہتر کیا۔ انہوں نے40 گیندوں پر3 چوکوں اور12 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر99 رنز بنائے۔اس سے پہلے پاکستان سپر لیگ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کاریکارڈ انہی کے پاس تھا۔ 5دن پہلے کوئٹہ گلاڈیٹر کے خلاف لاہور میں اپنی43 گیندوں پر 93 رنز کی اننگ کے دوران3 چوکے اور10 چھکے لگائے تھے۔