پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت میں ہوگا، ایاز صادق

129

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جلسہ اور جلوس کا انعقاد ہر سیاسی جماعت کا حق ہے پاکستان مسلم لیگ ن 13 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت منعقد کرے گی اور اگر حکومت نے جلسہ روکنے کی کوشش کی تو پی ڈی ایم نہیں رکے گی جلسہ ہر صورت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 13 دسمبر کو لاہور میں منعقد کیے جانے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے 9 لیگی سیکرٹریٹ میں بلائے گئے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سردار ایاز صادق، رانا مشہود، مریم اورنگزیب اور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر مختلف ن لیگی رہنمائوں نے شرکت کی۔