سراج الحق سے چودھری پرویز الٰہی ، فخر امام و دیگر کی تعزیت

208

لاہور (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی فخر امام نے فون کرکے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس اور تعزیت کی ۔دریں اثنا نواب سرفراز احمد خان سیال نے ثمر باغ میں امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کرکے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیااور ان کی والدہ کی مغفرت کی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر معززین علاقہ اور مختلف شہروں سے تعزیت کے لیے آنے والے لوگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔