اسلام آباد : ہائیکورٹ نے کورونا کی دوسری لہر کے سبب شادی ہال میں تقاریب پرپابندی کیخلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 صفحات پرمشتمل تحریر فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ عدالت نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر ( این سی اوسی ) کے فیصلوں پر مداخلت نہیں کرسکتی، ایگزیکٹو معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی وجہ سے درخواست نمٹائی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا فیصلہ مفاد عامہ کا ہے، قومی کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمد ہرشہری کا فرض ہے،بحیثیت شہری قومی کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمد کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ جیلوں میں قیدیوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، امید ہے قومی کمیٹی قیدیوں کی طبی سہولیات سے متعلق اقدامات اٹھائے گی۔