پشاور(کامر س ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پشاور کے نجی ہوٹل میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ ایونٹ کے دونوں روز شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور زمین ڈاٹ کا م کی اس کاوش کو سراہا۔ ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے زمین ایس مال، مال 35، ایل اے ٹاورز، ڈریم ٹاور پشاور، ڈی آئی خان نیو سٹی، کینال وزٹا، دی فیکس تھری، یونیورسٹی ٹاور، میریڈین ہائٹس، ریور لوفٹ، گلیمرس ہائٹس کالام، دی پارک ایونیو اور ایمریلڈ لاجز پشاور پیش کیے گئے ، پراپرٹی سیلز ایونٹ میں پیش کیے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کے تمام حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔ ایونٹ میں ان منصوبوں پر کروڑوں روپے کے خصوصی ڈسکاؤنٹس بھی دیے گئے ۔