نوابشاہ ،قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص عدم گرفتار پر احتجاج

245

نواب شاہ(سٹی رپورٹر)قرآن پاک کی بے حرمتی کے مرتکب کی عدم گرفتاری پر شہری سراپا احتجاج، مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سکرنڈ کے نواحی گاؤں عثمان جمالی میں علی شیر جمالی نامی شخص کی جانب سے قرآن شریف کی بے حرمتی کے خلاف سید نظام الدین شاہ، مولانا الطاف حسین اور مولانا قائم الدین چانڈیو کی قیادت میں گائوں مکینوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ دنوں سکرنڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مرتکب شہری علی شیر جمالی کو سکرنڈ پولیس گرفتار نہیں کررہی ہے، ملزم کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر بھی درج ہے، پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار نہ کرنے اور ملزم کی آزادانہ نقل وحمل کی بناپر غیرت ایمانی کے تقاضے کے تحت علاقہ مکینوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ سکرنڈ پولیس معاملے کی حساسیت کے باوجود روایتی سستی کا مظاہرہ کرکے ملزم کی پشت پناہی کررہی ہے۔ مظاہرین نے آئی جی سندھ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سے مطالبہ کیا کہ موجودہ حالات میں پولیس کا ملزم کیخلاف کارروائی نہ کرنا پرامن ماحول کو خراب کرنے کے مترادف ہے بالہ افسران ملزم علی شیر جمالی کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزادیں۔