شہباز شریف کو جیل میں فزیو تھراپی کی ضرورت ہے، عطا تارڑ

191

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا جنرل اسپتال میں سی ٹی سکین کیا گیا ہے ہم نے عدالت میں استدعا کر رکھی ہے کہ شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں نہ لایا جائے کیونکہ اس سے ان کی کمر کی تکلیف بڑھ جاتی ہے، شہباز شریف نے اسپتال میں داخل ہونے سے انکار کیا ہے ہمیں صرف جیل میں فزیو تھراپی کی ضرورت ہے۔ جنرل اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ ہم حکومت سے اس حوالے سے کوئی اپیل نہیں کرینگے بلکہ ہماری درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے، ہم نے فزیو تھراپی اور علاج معالجہ کی درخواستیں عدالت میں دے رکھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو جن اشیا کی عادت ہے، اگر آپ کو جیل جانا پڑ گیا تو آپ کو جیل میں وہ نہیں ملیں گی، شہباز شریف کے حوصلے بلند ہیں، عمران خان نے سرکاری پیسے اور چندے میں کرپشن کی ہے ہمیں عدالت سے میرٹ پر فیصلے کی امید ہے۔