کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا معاملہ سابق آئی جی غلام حیدر جمالی و دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری پرچیف جسٹس سندھ نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزمان طویل عرصے سے عبوری ضمانت انجوائے کررہے ہیں، وکلا پیش ہوکر دلائل دیں ورنہ عبوری ضمانت واپس لے لی جائے گی۔آئندہ سماعت 18 نومبر کوہوگی۔