جدہ (سید مسرت خلیل/بیورو رپورٹ ) سعودی عرب کے مغربی صوبہ میں کرکٹ کے فروغ کی سب سے بڑی تنظیم ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں پْروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈبلیو پی سی اے کلرسپر لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے اختتام پر بہترین رضاکارنہ خدمات انجام دینے والے ممبران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ ایگزیکیٹو کمیٹی کے سینئر ممبر سہیل شاہ نے خدمات انجام دینے والوں اور دیگر کمیٹی ممبران کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی اورپْرخلوص رضاکارانہ خدمات پر حصول انعام اور اعتراف کی خواہش ہر انسان کو ہوتی ہے کیونکہ یہ انسانی فطرت ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی انسان کو اچھے اعمال کے بدلے میں انعام دینے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ ڈبلیو پی سی اے کلرسپر لیگ ٹی ٹوئنٹی ایک بڑا ایونٹ تھا جس میں سب نے اپنی اپنی ذمہ داریاں اور فرائض بہترین طریقہ سے سر انجام دیں۔ خاص طور سے میڈیا کوریج قابل ستائش تھی۔ اسی کے پیش نظر ڈبلیو پی سی اے نے آج ایگزیکیٹو کمیٹی کے ممبران، ایس زیڈ بی نیوز کے سی ای او زکیر احمد بھٹی اور ڈرون کوریج کے عبدالرحمن کی کارکردگی کو سراہنے کیلئے یہ تقریب تقسیم انعام اور اسناد منعقد کی۔ انھوں کہا ڈبلیو پی سی اے کی ٹیم نے جنرل سیکریٹری الیاسٰ مصطفی کی سربراہی میں جس میں ڈاکٹر ضیاء الدین، عطاء الرحمن، سلیم، ظفراقبال، خلیل داؤد، زبیر، سہیل شاہ اور دیگر شامل تھے دن رات محنت کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی ہمار ے پروگراموں کو کامیابی سے ہمکنار اور ڈبلیو پی سی اے کی ترقی اور بہتری کے لئے ہمارے ساتھ شامل ہوکر اسی طرح کام کریں گے۔تقریب سے سید مسرت خلیل، سینئر امپائر عطاء الرحمن ، ڈاکٹر ضیاء الدین نے بھی خطاب کیا۔ آخرمیں الیاس مصطفیٰ نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اورڈبلیو پی سی اے کے مقاصد اور کامیابیوں پر مختصر روشنی ڈالی اور رضاکاروں میں انعام و تعریفی اسناد بھی تقسیم کی۔