گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا‘ عمران خان

204

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا۔پیر کووزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان الیکشن اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔عمران خان نے اپوزیشن رہنماوں کے خلاف کرپشن مقدمات کو اجاگر کرنے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ملک سے کوئی غرض نہیں صرف اپنے مفادات کی فکر ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر مسائل حل کریں گے اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔