دماغی مدافعتی نظام براہِ راست آنتوں سے منسلک، تحقیق

326

دماغ کے کچھ اپنے مدافعتی نظام ہیں جن کا براہِ راست تعلق معدے سے ہے۔

ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ مدافعتی خلیوں کی تیاری پہلے پیٹ میں ہوتی ہے جس کے بعد وہ جراثیموں کی شناخت کرنے اور اُن پر حملہ کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ جس کے بعد وہ بھر دماغ کی طرف ہجرت کرتے ہیں تاکہ اب اُس کی حفاظت کی جائے۔

ہر منٹ میں دماغ کے ذریعے لگ بھگ 750 ملی لیٹر خون خارج ہوتا ہے جس سے بیکٹیریا ، وائرس یا خون سے پیدا ہونے والے دیگر جراثیم کو عضو کو متاثر کرنے کا موقع ملتا ہے۔

اکثر اوقات حملہ آور جراثیم یا وائرس کو تین جھلی تہوں جسے meningitis کہا جاتا ہے سے باہر کردیا جاتا ہے۔ میننجائٹس دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے گرد ایک خول ہوتا ہے جو نقصان دہ مادوں سے بطور رکاوٹ کام کرتا ہے۔ اب اگر یہی جراثیم اس رکاوٹ کو توڑنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو  معدے میں موجود مدافعتی خلیے اینٹی باڈیز کی بٹالین تیار کرکے حملہ کرتے ہیں۔