سوئی سدرن گیس کمپنی: کوئٹہ میں گیس پریشرکی صورتحال بہترہوگئی

1032

کوئٹہ : سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) نے کوئٹہ اور اطراف میں گیس پریشرکی صورتحال بہتر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور اطراف میں گیس پریشر کی صورتحال آج بہترہوجائے گی،آر ایل این جی ٹرمینل 2 کی بندش کے باعث 200ایم ایم سی ایف ڈی گیس شارٹیج کا سامنا تھا۔

ایس ایس جی سی نے مزید کہاکہ ٹرمینل کی بحالی کے بعد دوبارہ لائن پیک میں بہتری آنی شروع ہوگئی،امید ہے کہ آج رات تک لائن پیک مکمل اور گیس پریشر بحال ہوجائیگا،کوئٹہ کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس سپلائی کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ سردیوں کی وجہ سے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی گیس کے پریشر کی شکایات ہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو کھانا پکانے میں دشواری کاسامنا ہے۔