نواب شاہ(سٹی رپورٹر)نواب شاہ کے قریب گاؤں عباس چانڈیو کے رہائشی سماجی رہنما عباس چانڈیو نے اپنے بیٹے وسیم چانڈیو کے ہمراہ بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کیخلاف نواب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بیوی مسمات صغریٰ جسکا ذہنی توازن درست نہیں ہے جو ایک ماہ قبل اور7 سالہ بیٹی خاتون کو لیکر کہیں لاپتا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ میری برادری کے افراد ایاز، امتیاز، اعجاز اور احسان نے میری بیوی اور بیٹی کو اغوا کیا ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی، ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ملزمان کیخلاف کارروائی کرکے بیوی اور بیٹی کی تلاش میں مدد کی جائے۔