میرپور خاص، سینیٹر سراج الحق سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت

665

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی میرپور خاص کے امیر حاجی نور الٰہی مغل، جنرل سیکرٹری محمد رفیق چوہان، سینئر ارکان لالا نور محمد، ڈاکٹر معصوم علی سیدی، باب الدین، عزیز الرحمن خان، شکیل فہیم، زاہد الرحمن، اکرم شیخ، آفتاب قادری، پریس سیکرٹری عبدالرشید شیخ و دیگر ذمے داران نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہو ئے دعا کی کہ اللہ مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔