نیویارک(اے پی پی)جی 77 گروپ نے ایران کے خلاف عاید یک طرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق گروپ 77 اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے خلاف لگی ایک طرفہ معاشی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کے فوری خاتمے پر زور دیا۔گروپ 77 کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ کثیر الجہتی کی حمایت کی ضرورت کو لازمی سمجھتے ہوئے۔ایران جوہری معاہدے کو عالمی مسائل کے حل کے لیے ایک اہم کامیاب کثیر الجہتی تعاون سمجھتے ہیں۔جی- 77 گروپ اور چین، 136 ممالک پر مشتمل ہے اور یہ اقوام متحدہ کا سب سے بڑا اور طاقتور گروپ مانا جاتا ہے۔ جی- 77 گروپ اور چین سالانہ اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں منعقد ہوتا ہے تا ہم اس سال کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر آن لائن منعقد ہوا۔