لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے علما و مشائخ رابطہ کونسل کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ برہان الدین احمد عثمانی کے بڑے بھائی غیاث الدین احمد عثمانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی غلبہ دین کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیاث الدین احمد عثمانی نے اپنی زندگی ملک میں نظام مصطفی ؐ کے نفاذ کے لیے وقف کررکھی تھی‘ ملک میں ان کے ہزاروں عقیدت مند غلبہ دین کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ علاوہ ازیں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، نائب امرا لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، راشد نسیم، پروفیسر محمد ابراہیم، میاں محمد اسلم، اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ، معراج الہدیٰ صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر، اظہر اقبال حسن، حافظ ساجد انور، صدر علما و مشائخ میاں مقصود احمد، چیئرمین علما و مشائخ خواجہ معین الدین کوریجہ و دیگر علما و مشائخ نے بھی غیاث الدین احمد عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔