اعجاز شاہ، حفیظ شیخ اور عبدالقدوس بزنجو کی پرویز الٰہی سے ملاقات

250

لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال
کیا گیا۔ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور عبدالقدوس بزنجو نے چودھری شجاعت کی خیریت بھی دریافت کی، انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور نفیس شخصیت کے مالک ہیں، وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں اور اس وقت ملکی سیاست میں ان کی بصیرت کی اشد ضرورت ہے، مشکل وقت میں ان کی دانشمندی سے بہت آسان حل نکل آتے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے تینوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ چودھری شجاعت حسین تیزی سے رو بہ صحت ہیں اور جلد گھر واپس آ جائیں گے۔