کوئٹہ، نجی ہوٹل کے سیکورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

119

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں واقع نجی ہوٹل کے سیکورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ ہفتے کو کوئٹہ کے زرغون روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں سیکورٹی پر مامور نجی کمپنی کے گارڈ خان ولی ولد غنی رحمن مروت سکنہ لکی مروت نے خود کو گولی مار کر خود کشی کی جس کی لاش کو اسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔ اس سلسلے میںمزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔