ترکی سے متصل سرحد پرحملے میں 3 ایرانی محافظ ہلاک

78

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرکی کی سرحد سے متصل ایران کے شمال مغربی علاقے میں عسکریت پسندوں سے جھڑپوں میں 3سرحدی محافظ ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ خبررساں ایجنسی ایرنا کے مطابق سرحدی کمانڈر یحییٰ حسین خانی نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی ارمیہ رجمنٹ کے اہل کاروں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ سرحدی محافظوں نے حملے کو پسپا کردیا اور ان کی ایرانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ واضح رہے کہ ایران کے مغربی صوبہ آذربائیجان کی سرحد عراقی کردستان کے ساتھ ملتی ہے۔ سپاہِ پاسداران انقلاب نے اگست میں اسی علاقے میں 3مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔