وقت آیا تو شہریار آفریدی سے 30 کلو ہیروئن برآمد کرینگے، رانا ثنا

132

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب وقت آیا تو شہریار آفریدی سے 30 کلو ہیروئن برآمد کریں گے، عمران خان تو جیل میں 36 گھنٹے بھی نہیں گزار سکتے، نوازشریف کا 92ء سے ایک ہی بیانیہ ہے وہ سویلین بالادستی کا بیانیہ ہے۔ انہوں نے ن لیگی رہنماؤں کے ساتھ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملتا ن میں حاضر ہونے مقصد پی ڈی ایم کا ملتان میں 30 نومبر کو جلسہ ہے، اس جلسے کے لیے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سمجھتی ہیں کہ یہ جنوبی پنجاب کے عوام کا حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہوگا، ان لوگوں نے ملک پر مسلط ہوکر ملک کا بھٹہ بٹھا دیا ہے، خارجہ پالیسی ناکام ہے، ایسی پالیسیاں اپنائی ہیں کہ ہر کوئی مہنگائی سے پریشان ہے، کاروباری لوگوں کا برا حال ہے۔موجودہ حکومت کے فیصلوں کا بروقت نہ ہونا اور غلط فیصلوں کی وجہ سے مہنگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم 70سال عوام کی رائے اور فیصلوں پر چلتے تو آج ہم سرخرو ہوتے۔ ووٹ کو عزت دو کا یہ پہلا مرحلہ ہے، جس کے تحت جلسے کیے جارہے ہیں، دوسرا مرحلہ آئے گا پھر تیسرا مرحلہ آئے گا۔