اسد بھٹو، حسین محنتی ، حافظ نعیم الرحمن ودیگر کا سراج الحق سے اظہار تعزیت

156

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو،سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ، نائب امرا برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹر واسع شاکر، مسلم پرویز، راجا عارف سلطان ،سیکرٹری کراچی عبدالوہاب، ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی، عبد الواحد شیخ،انجینئر عبدالعزیز،یونس بارائی،عبد الرزاق خان ،عبد الرحمن فدا ، سیکرٹری اطلاعات سندھ مجاہد چنا ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سندھ وزیرعلی جمالی،سیکرٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے، یاد رہے کہ مرحومہ کافی عرصے سے علیل اور پشاور کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔