چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ سپرد خاک

320
پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار سیٹھ کی نماز جناز ہ ادا کی جارہی ہے

پشاور(آن لائن)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کو سپرد خاک کر دیا گیا اس سے قبل ان کی نماز جنازہ جمعہ کے روز کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا، صوبائی وزرا، کورکمانڈر پشاور، آئی جی خیبرپختونخوا، ترجمان صوبائی حکومت کامران بنگش، غلام بلور، میاں افتخار حسین نے شرکت کی۔ نمازہ جنازہ کے دوران سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری ارد گرد کے مقامات پر تعینات کی گئی تھی
۔ نماز جنازہ میں ہائیکورٹ کے ججز سمیت وکلا اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کورونا ایس او پیز کے تحت نمازہ جنازہ پڑھایا گیا اور شریک افراد کے درمیان تین فٹ کے فاصلے کو یقینی بنایا گیا۔نماز جنازہ کے بعد جسٹس قیصر رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس وقار جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، وہ اپنے ذات میں ایک ادارہ تھے جن کے خلا کو پورا نہیں کیا جاسکتا، علامہ اقبال نے ایسے ہی لوگوں کے بارے میں کہا ہے کہ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے، بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا۔

پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار سیٹھ کی نماز جناز ہ ادا کی جارہی ہے