حکومت دھاندلی سے گلگت کے عوام کو بیوقوف بنانا چاہتی ہے، بلاول

263

گلگت(خبر ایجنسیاںچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا آخری جلسہ تھے مگرعدالت نے روک دیا، فیصلہ پسند نہ ہونے کے باوجود تسلیم کررہا ہوں۔حکومت دھاندلی سے گلگت کے عوام کو بے وقوف بنانا چاہتی ہے۔ فوج سے بات کرنے کا فیصلہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے ہی ہوگا،حق حاکمیت ، حق ملکیت اور حق روزگار جمہوری طریقے سے اور الیکشن سے لیے جاتے ہیں ،کسی سے سفارش پر نہیں لیں گے۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کاشروع سے مطالبہ رہاہے کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں، ہم آئین کااحترام کرتے ہیں، ہماری جماعت نے ملک کو آئین دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی کومانتے ہیں بلاول نے کہا کہ سیاسی اور جمہوری آزادی ہونی چاہیے ۔اب بھی وقت ہے ا لیکشن متنازع نہ بنائیں، پوری دنیاکی نگاہیں اس الیکشن پر ہیں، ہم نہیں چاہتے گلگت بلتستان میں انتخابات متنازع ہوں، اب بھی اگرہوش کے ناخن نہ لیے گئے توصورتحال خوف ناک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں امن ہو، جمہوریت کیخلاف ساری سازشوں کوبے نقاب کریں گے،عدالتی فیصلے کی وجہ سے نیانتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا، دھاندلی ہوئی توشدیدردعمل ہوگا،کسی کوووٹ چوری نہیں کرنے دینگے۔بلاول نے دعویٰ کیا کہ دھاندلی نہ ہوئی توہم بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت دھاندلی سے گلگت کے عوام کوبے وقوف بناناچاہتی ہے، یہ دھاندلی سے الیکشن جیتناچاہتے ہیں، یہ حکومت ظالم ہے، ان کا منشورغربت، بے روزگاری ہے، عوام جانتے ہیں کہ حکومت غریب دشمن ہے، مخالفین کے پاس گلگت کیلیے ایک بھی پروگرام نہیں ہے۔۔