سی پیک کیلیے میری چوائس جنرل(ر) عاصم باجوہ ہیں‘ اسد عمر

588

لندن (آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ کی اتھارٹی کی مدت ختم ہو گئی ہے لیکن وہ آج بھی میرے لیے بہت کار آمد ثابت ہو رہے ہیں‘ میں ان کا بے حد شکر گزار ہوں جس طرح وہ آج بھی ہماری مدد کر رہے ہیں‘ میری چوائس آج بھی وہی ہیں‘کون سا شخص ہے جس پر الزامات نہیں لگے‘ عاصم باجوہ نے ان کی وضاحت کردی ‘ سی پیک بل منظور ہوجائے گا تو عاصم باجوہ دوبارہ اتھارٹی بن جائیں گے ۔ بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کا انتخابات ایک اہم ہیں اور ہر پارٹی کی خواہش ہے کہ وہاں سے بہتر نتیجہ آئے۔