کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ و دیگر کے خلاف کرپشن اور آمدن سے زاید اثاثے بنانے کے کیس میں شریک ملزم جنید قادر شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ شریک ملزم نے حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں عدالت نے جنید قادر شاہ کی ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔