آسٹریلیا کے ملٹری کالج میں لیفٹیننٹ ناصر شہید کی یاد میں تقریب منعقد

436

راولپنڈی : آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں لیفٹیننٹ ناصر شہید کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی یادگار پر گلدستہ رکھاگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  لیفٹیننٹ ناصر شہید رائل ملٹری کالج ڈن ٹراؤن آسٹریلیا کے گریجویٹ تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ لیفٹیننٹ ناصر 3 ستمبر کو شمالی وزیرستان آپریشن میں شہید ہوئے تھے، پاک آسٹریلیا مسلح افواج اُن کے اعزاز میں خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی۔