کراچی (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات سندھ سیدناصر شاہ نے شہباز گل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سروے کی بنیاد پر گل صاحب کی گلگت بلتستان کے الیکشن جیتنے کا اعلان حیران کن ہے، سروے کے مطابق وفاقی حکومت فارغ ہوچکی ہے اس کا بھی گل صاحب اعلان کریں، شہباز گل نے علی امین گنڈا پورکے بڑا لیڈر ہونے کا بھی اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی کی بڑی لیڈر کی کوالیفکیشن بداخلاقی، بدتمیزی او گالیاں دینا ہے، ایسے لیڈر پی ٹی آئی کو مبارک ہوں، الیکشن
میں ہم کیسی صورت پی ٹی آئی کو دھاندلی کرنے نہیں دینگے، پی ٹی آئی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، گل صاحب سیاسی بونا پن بڑھانے کے چکر میں چیئرمین پیپلز پارٹی کے خلاف بیان دیتے ہیں، اس بیان بازی سے قد بڑھتا تو گل صاحب کو پنجاب حکومت فارغ نہیں کرتی۔