نوابشاہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،تین نوجوان زخمی

136

نواب شاہ (رپورٹ کاشف رضا)نواب شاہ پولیس کا کارنامہ۔ گرفتار ہونے والے تین افراد کو مبینہ پولیس مقابلہ دکھا کر ہاف فرائی کر دیا۔ کھڈر تھانے کے حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں خیر پور کے مکین علی حیدر شیخ کو پنھل خان لنک روڈ پر پولیس مقابلا دکھا کرہاف فرائی کیا گیا جبکہ علی آباد تھانے کے حدود میں چار دن قبل ذیشان نامی نوجوان کو ہاف فرائی کیا گیا اور گزشتہ رات
باندھی تھانے کی حدود میں الیاس گیچانی کو بھی ہاف فرائی کر دیا گیا۔ تینوں زخمیوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کی نیت سے کھڑے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی اور پولیس مقابلے کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کے دوسرے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دوسری طرف زخمی ہونے والوں کے ورثاء نے سانگھڑ روڈ پر ٹائرنذر آتش کر کے پولیس کے خلاف سخت احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر احتجاج کرنے والے ورثاء کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہمارے ساتھ ظلم کیاہے ہمارے بے قصور نوجوانوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں زخمی کیا ہے۔ مظاہرین نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹے پولیس مقابلے دکھانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے پولیس کے ظلم سے بچایا جائے۔