افغانستان میں آسٹریلوی فوجیوں کے ممکنہ جنگی جرائم، تحقیقات کا اعلان

773

آسٹریلیا نے افغانستان میں ممکنہ جنگی جرائم میں ملوث اپنے فوجی اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم نے افغانستان میں ممکنہ آسٹریلوی فوجیوں کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے پراسیکیوٹر تعینات کردیا۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل تحقیقات کریں گے کہ آیا آسٹریلوی ایلیٹ اسپیشل فورسز افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث ہیں یا نہیں۔

وزیراعظم نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

امریکا میں ہونے والے سانحے 11 ستمبر 2001 کے بعد آسٹریلوی فوج کو افغانستان میں امریکہ اور دیگر اتحادی ممالک کی افواج کے ساتھ تعینات کیا گیا تھا۔

2005 سے 2016 کے درمیان الزامات سامنے آئے کہ آسٹریلوی فوج نے افغانستان میں متعدد بچوں سمیت شہریوں کو قتل کیا۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اٹھائے گئے معاملات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ ان کی تفتیش کی جانی چاہیے۔ تحقیقات میں جہاں الزامات کی تصدیق ہوگی عدالت میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔