اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ زرداری نے پیپلزپارٹی کو علاقائی جماعت بنا دیا ہے۔ بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ بلاول کے پاس عوام کو دینے کے لیے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ آپ کے والد نے پیپلزپارٹی کو علاقائی جماعت بنا دیا ہے۔ انہوں
نے کہا کہ کل تک جیت کے بلند وبانگ دعوے کرنے والے آج نادیدہ قوتوں پر الزام لگا رہے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ نادیدہ قوتیں عوام ہیں جنہیں آپ نے بنیادی سہولیات سے بھی دور رکھا۔شہباز گل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سندھ کے عوام کی دادرسی تک نا کرسکنے والے گلگت پر نظر جمائے ہوئے ہیں۔