رحیم یار خان (آن لائن) سابق وزیر اعظم و پی پی پی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں سول بالادستی قائم کرنا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے او ر پی پی پی کی تاریخ سول بالادستی کے لیے قربانیوں سے بھری پڑی ہے، ملتان میں پی ڈی ایم جنوبی پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرے گی۔ گزشتہ روز ڈھلوں ہاؤس میں پی پی پی ورکرز کنونشن اور صحافیوں
سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اب تک ہونے والے تینوں جلسوں میں عوام کی غیر معمولی شرکت دراصل عمران خان حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کے لیے پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام آپشنز استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے پاس آخری آپشن اسمبلیوں اور سینیٹ سے استعفوں کا بھی موجود ہے جو کسی بھی وقت استعمال ہوسکتا ہے۔