لاہور (نمائندہ جسارت) میاں صاحب ایک جھوٹے کیس میں ہم پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد عدالت سے باہر نکل کر اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نواز شریف سے لندن میں ٹیلی فونک رابطہ شہباز شریف نے کیا تھا۔ جس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ ٹرائل کورٹ میں کیس کی سماعت کا سامنا کریں گے اور مشکلات کا یہ وقت بھی جلد گزر جائے گا۔ گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم نے شہباز شریف سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔