جدہ : پاکستانی قونصل جنرل کی اے لیول گریجویشن کی تقریب میں شرکت

301

جدہ (مسرت خلیل: بیورو چیف) سعودی شہر جدہ میں پاکستان انٹر نیشنل اسکول جدہ اے لیول کی گریجویشن کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں طلبہ کے والدین نے آن لائن شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے کہا کہ عالمی وبا کے باعث ہمیں انتہائی نا مساعد حالات کا سامنا کرنا پڑاہے ۔ اسکول انتظامیہ نے حالات کا جس انداز میں مقابلہ کیا ، وہ قابل تحسین ہے۔ اسکول کے پرنسپل عدنان ناصر نے کہا کہ کورونا وائرس نے ہمیں جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔