لاڑکانہ ،آوارہ کتوں کی بہتات ،کتے کے کاٹے کے کیسز میں اضافہ

227

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ضلع بھرمیں آوارہ کتوں کی بہتات، کتے کے کاٹے کے کیسز میں ہوش ربا اضافہ ہونے لگا، ایک ہی روز میں 7 معصوم بچوں سمیت 14 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا جن میں 6 سالہ خدیجہ، 8 سالہ کرم، 9 سالہ عبدالرزاق اور محسن، 10 سالہ یاسمین، شاہنواز، 12 سالہ ممتاز، 38 سالہ الطاف، 40 سالہ اعجاز علی، 50 سالہ عمید علی اور 52 سالہ حمیدہ خاتون و دیگر شامل ہیں جنہیں اہل خانہ کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز سینٹر منتقل کیا گیا جہاں انہیں ویکسین اور ضروری طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا۔سینٹر انتظامیہ کے مطابق لاڑکانہ میں ایک روز کے اندر 14، 3 روز میں 32 جبکہ 10 روز میں 102 ریکارڈ کیسز رونما ہوئے تمام متاثرین کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں طبی امداد کے ساتھ قائم اے آر وی سینٹر پر ویکسین بھی فراہم کی گئی۔ دوسری جانب میونسپل انتظامیہ نے آوارہ کتوں کے خلاف کتا مار مہم تیزی سے جاری رکھنے کا دعویٰ کیا جبکہ شہریوں نے میونسپل انتظامیہ کے دعووں کی نفی کرتے ہوئے کتا مار مہم تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔