تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے الزام کے تحت زیر حراست 157 افراد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے بتایا کہ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو عام معافی دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تہران حکومت نے گزشتہ ہفتے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش کی مناسبت سے 3ہزار780قیدیوں کو معاف کرکے رہا کردیا تھا۔