بلاول جان لیں پرچی پر  صوبے نہیں بنتے، مراد سعید

495

گلگت (آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات اور تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول جان لیں پرچی پر صوبے نہیں بنتے، چوروں نے پاکستان کی طرح
گلگت کو بھی نہیں چھوڑا، اب حساب دینا ہوگا، بلاول کا غریب سے تعلق اتنا ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور آلو کا درجن سے ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقے خپلو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نعرہ تھا کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے اور سابق صدر آصف زرداری کا نعرہ تھا کھاتا ہے تو کھلاتا بھی ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان نہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے اور جو کھا چکے ہیں ان سے بھی حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں سب سے پہلا حق گلگت بلتستان کا تھا اور ہماری حکومت نے گلگت بلتستان میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لیے اقداما ت کیے ہیں۔ گلگت بلتستان کی سڑکیں ٹھیک کرنا ماضی کی حکومتوں کا کام تھا لیکن نہیں کیا۔ وزیر اعظم کی قیادت میں علاقے کے مسائل حل کریں گے۔ عمران خان نے صحت کارڈ کا آغاز خیبر پختونخوا سے کیا اور گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے بھی صحت انصاف کارڈ کا اعلان کیا ہے۔ شندور اور چترال شاہراہ بھی سی پیک کا حصہ ہے۔