آرمی چیف سے پاکستان میں تعینات نئے چینی سفیر کی ملاقات

203

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ۔ جس میں باہمی دلچسپی سے امور سمیت علاقائی سکیورٹی
پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں دونوں جانب سے باہمی ، مثالی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس موقع پر چینی سفیر نے خطے میں تناؤ کی صورت حال بہتر بنانے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔