ملک میں صدارتی نظام کیلیے امریکا میں مقیم شہری کی عدالت عظمیٰ میں درخواست

155

اسلام آباد (آن لائن) امریکا میں مقیم پاکستانی نے پاکستان میں صدارتی نظام کے نفاذ کیلیے آئینی پٹیشن عدالت عظمیٰ میں دائر کر دی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ وزیراعظم کو ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے ریفرنڈم کرانے کا حکم دے تاکہ پاکستان کے عوام کی ’ہاں‘ یا ’ناں‘ کی صورت میں رائے جانی جائے اور اس کی روشنی میں ملک سے پارلیمانی نظام ختم کرکے صدارتی نظام رائج کیا جائے کیونکہ پاکستان اور اس کے عوام کو درپیش بحرانوں اور مسائل سے مستقل نجات کا راستہ صرف صدارتی نظام کے نفاد سے ہی نکل سکتا ہے۔ نیویارک میں مقیم پاکستانی حفیظ الرحمن چودھری نے یہ آئینی پٹیشن آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت ملک کے معروف آئینی و قانونی ماہر خالد عباس خان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، پٹیشن میں وفاق پاکستان، وزیراعظم، چاروں صوبوں کے گورنروں اور وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایاگیا ہے۔