جہانگیر ترین کی واپسی ‘ پرویز خٹک نے معافی مانگ لی

192

اسلام آباد (آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سے متعلق کچھ اور کہہ رہا تھا مگر میرے منہ سے کچھ اور ہی نکل گیا ، اپنے جلسے کے الفاظ پر جہانگیر ترین سے معافی چاہتا ہوں۔یاد رہے کہ چند روز قبل ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کا نام چینی چوری میں آیا تو بھاگ کر لندن چلاگیا اور جہانگیر ترین جیسے شخص نے اپنی ہر چیز بھی بیچ دی ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے خطاب میں انہوں نے پشتو زبان میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین نے جہاز چلائے اور اتنی زیادہ محنت کی لیکن پھر بھی لندن جا کر بیٹھ گیا۔