کوئٹہ (نمائندہ جسارت) متاثرین سستی بستی اسکیم کی جانب سے لینڈ مافیا کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات سے متعلق نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عاصم خان و دیگر نے کہا کہ کئی سال سے سستی بستی اسکیم کی زمین پر مافیا نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا
ہے مگر کوئی بھی ادارہ لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے کر سستی بستی اسکیم کی زمین واگزار کرائے ۔