بھتیجی کے انتقال پر  خورشید شاہ کو 4 روز کیلئے پیرول پر رہائی مل گئی

116

سکھر(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی بھتیجی کا انتقال ہوگیا۔خورشید شاہ کے چھوٹے بھائی وحید شاہ کی بیٹی علالت کے بعد انتقال کرگئی تھیں۔ بھتیجی کے انتقال پر خورشید شاہ کو 7 نومبر سے 11 نومبر تک (96 گھنٹوں) کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے پیرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق خورشید شاہ کی پیرول پر رہائی کے دوران سکھر پولیس ان کی نگرانی
کرے گی۔خورشید شاہ آج اپنی بھتیجی کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے جبکہ وہ بھتیجی کی تدفین اور سوئم میں بھی شرکت کرسکیں گے۔خورشید شاہ کی پیرول پر رہائی کیلیے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے سندھ حکومت کو درخواست دی تھی۔خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ سال ستمبر میں خورشید شاہ کو آمدن سے زیادہ اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔