لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات، دو بچوں اور ایک ضعیف خاتون سمیت 8 افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا جن میں 10 سالہ بچی سوہن، 10 سالہ بچہ زیب، 16 سالہ بابر، 21 سالہ قادربخش، 27 سالہ عبدالواحد، 45 سالہ امیران، 50 سالہ حنا، 45 سالہ عبدالغنی، 30 سالہ حبیب اللہ اور 55 سالہ دیدار علی شامل ہیں جنہیں ورثاء کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز سینٹر منتقل کیا جہاں انہیں ویکسین اور ضروری علاج دے کر گھر بھیج دیا گیا، سینٹر انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر افراد کا تعلق لاڑکانہ شہر اور گردونواح سے ہے، تمام متاثرین کو ویکسین اور ضروری علاج دے کر فارغ کیا گیا ہے۔ شہر میں کتا مار مہم شروع نہیں کی جاسکی۔