یونیورسٹی آف تربت مین کیمپس میں دو نئے شعبوں کا اضافہ

180

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) یونیورسٹی آف تربت مین کیمپس میں دو نئے شعبوں کا اضافہ کردیا گیا، نئے متعارف کردہ شعبوں سوشیالوجی اور ہسٹری میں درس و تدریس کا آغاز نئے تعلیمی سال میں جنوری 2021ء سے ہوگا۔ ترجمان یونیورسٹی آف تربت کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف تربت مین کیمپس میں دو نئے شعبوں کا اضافہ کردیا گیا، نئے متعارف کردہ شعبوں سوشیالوجی اور ہسٹری میں درس و تدریس کا آغاز نئے تعلیمی سال میں جنوری2021 ء سے ہوگا۔ دونوں شعبوں میں داخلے کے لیے فارمز کی وصولی شروع کردی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف تربت میں سوشیالوجی اور ہسٹری شعبوں کے آغاز سے علاقے میں نوجوانوں کو ان دو سبجیکٹس میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع مقامی سطح پر میسر آئیں گے۔ یونیورسٹی آف تربت میں سوشیالوجی، ہسٹری سمیت دیگر شعبوں میں چار سالہ بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف تربت کے پنجگور اور گوادر کیمپس میں بھی بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بی ایس پروگرامز میں داخلے کے لیے انٹر میڈیٹ یا مساوی امتحان میں 45 فیصد نمبرز کے حامل امیدوار داخلے کے اہل ہوں گے۔